Wednesday, March 12, 2025
 

کراچی میں گرمی کی موجودہ لہر کب تک برقرار رہے گی؟

 



شہر قائد میں گرمی کی موجودہ لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا، دن کے اوقات میں قدرے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔        گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں بدھ تک گرمی کی شدت برقراررہ سکتی ہے اور جمعرات سے موجودہ گرمی کی لہر میں کمی آنا شروع ہوگی۔ گرمی کی حالیہ لہر بھارتی راجستھان و قرب وجوار پر موجود دباؤ کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ راجستھان پر موجود پریشر بتدریج کم جبکہ بحیرہ عرب میں ہائی پریشر بن رہا ہے۔ ہائی پریشر کراچی سے دور ہے تاہم قریب آنے پر تیز ہواؤں کا سبب بن سکتا ہے، معمول سے تیز ہواؤں کے سبب درجہ حرارت 33 تا 34 ڈگری پر آجائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل