Loading
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم منشیات ہارمونیم میں چھپا کر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریاض جانے والی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ کاشف الرحمٰن نامی مسافر سامان سمیت سفر کے لیے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج پہنچا جہاں پیگج سرخ کاؤنٹر پر اسکینگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دیکر کھول کر فیزیکلی چیک کیا۔ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ سامان میں رکھے موسقی میں استمال ہونے والے آلے ہارمونیم کے اندر نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.960 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ابتداہی قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید تفتیش کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل