Loading
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔ نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالٰی ان کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ خیال رہے کہ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل