Wednesday, March 12, 2025
 

لاہور؛ جائیداد کے لالچ میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل، بھائی کو زخمی کردیا

 



جائیداد کے لالچ میں بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کو قتل اور بھائی کو شدید زخمی کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔  پولیس کے مطابق معمر خاتون کے قتل اور اس کے بیٹے کے زخمی ہونے کا واقعہ تھانہ سندر کی حدود میں پیش آیا، تفتیش پر پتا چلا کہ ناخلف بیٹے نے جائیداد کے لالچ میں اپنی سگی ماں اوراپنے بھائی کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمی ماں اور بیٹے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ماں رضوانہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، جبکہ اس کا زخمی بیٹا زیرعلاج ہے، جبکہ ملزم  علی حسین وقوعے کے بعد فرار ہوگیا۔ تھانہ سندر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے جائیداد کے لالچ میں چھریوں کے وار سے والدہ اور بھائی کو زخمی کیا، بعدازاں والدہ اسپتال میں چل بسی۔  پولیس کے مطابق ملزم علی حسین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل