Loading
صدر آصف زرداری نے وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے نئے ارکان کا تقررکر دیا ہے۔ اسلام آباد اور چاروں صوبوں سے ایک ایک رکن کی تقرری چار سال کیلیے کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق صدر نے ڈاکٹر راشد ولی جنجوعہ کو اسلام آباد، عائشہ ایوب ودود کو بلوچستان، صباہت رفیق کو پنجاب، حیدر نقوی کو سندھ اور افتخار فردوس کو خیبر پختونخوا سے ممبر کے طور پر پیمرا میں تعینات کیا ہے۔ یہ تمام تقرریاں11مارچ 2025 سے نافذ العمل ہونگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل