Loading
شہر میں کورولا گینگ سرگرم ہوگیا ہے اور گلشن حدید میں پیپلز بس کو یرغمال بنا کر 11 لاکھ روپے لوٹ لیا۔ ایکسپریس نیوز کو پیپلز بس کے ڈرائیور شیر جان نے بتایا کہ اسٹیل ٹاؤن الخدمت اسپتال کے قریب کھڑے تھے، اسٹاپ پر کیشئیر کی گاڑی کے ساتھ آ کر ایک کار رکی اور چار ڈاکو آئے اور ہمیں یرغمال بنایا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے مجھے، کنڈیکٹر، منشی اور کیشئیر کو یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ساتھ ہی ہماری تلاشی لی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر تقریباً 11 لاکھ روپے، سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تاہم ملزمان نے مسافروں سے بھی پیسے اور اشیا چھینیں۔ ڈرائیور شیر جان نے بتایا کہ یہ واردارت افطاری کے فوری بعد ہوئی۔ کراچی پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی تعداد 4 سے زائد تھی، جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیرکاشف عباسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزبس سے ہونے والی ڈکیتی کے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کو تلاش کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل