Loading
محکمہ وائلڈ لائف نے بغیر لائسنس شیر کو گھر میں رکھنے پر ایک اور شخص گرفتار کر لیا۔ ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پولیس کی مدد سے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے شیر برآمد کیا گیا۔ گزشتہ روز بھی محکمہ وائلڈ لائف نے اقبال ٹاون میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار اور شیر برآمد کیا تھا، شہری اظہر محمود کے خلاف بغیر لائسنس شیر رکھنے پر مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔ گرفتار ہونے والے افراد نے سوشل میڈیا پر شیر کی پوسٹ لگائی تھی، محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ویڈیوز سامنے آنے پر کاروائی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر منظور ہونے والے نئے قانون کے تحت بغیر لائسنس شیر رکھنے، اس کی عوام میں نمائش پر 7 سال قید اور 50 لاکھ جرمانہ کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل