Loading
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن کے نائب قاصد حسنین نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے نائب قاصد حسنین جسٹس جواد حسن کے ساتھ 25سال سے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حسنین نے سحری کے بعد پولیس اہلکار کو کہا کہ آپ جاؤ اور رائفل مجھے دے دو، نائب قاصد نے خود کو کمرے میں بند کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ نائب قاصد کی خود کشی کی خبرسنتے ہی جسٹس جواد حسن راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوگئے اور ان جسٹس کے گھر میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ اور ایڈیشنل رجسٹرار پروٹوکول موجود ہیں۔ جسٹس جواد حسن اس وقت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل