Loading
حکومت سندھ کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے حکومتوں نے بھی اپنے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو 26 مارچ کو تنخواہیں دے دی جائیں۔ سیکریٹری خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔ دوسری جانب حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہیں قبل ازوقت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام مسلمان سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ماہ مارچ کی تنخواہیں یکم اپریل کی بجائے 20مارچ کو ادا کی جائیں گی۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پینشن کی ادائیگی بھی 20مارچ کو کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل