Loading
سعودی عرب میں اس سال ملازمین اور طلبا کو عید الفطر کی طویل چھٹیاں ملیں گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں عید الفطر کی چھٹیاں 30 مارچ بروز اتوار سے 2 اپریل بروز جمعرات تک ہوں گی۔ سعودی عرب میں ہفتہ وار تعطیلات جمعہ اور ہفتے کو ہوتی ہیں اس طرح عید کی تعطیلات میں مزید دو دن اور مل گئے۔ جمعے کے روز ہفتہ وار تعطیلات کے لیے بند ہونے والے دفاتر 6 دن بعد جمعرات کو کھلیں گے اور پھر جمعے اور ہفتے کے روز ہفتہ وار کو چھٹی ہوگی۔ طلبا کے لیے عید کی تعطیلات اس بھی زیادہ ہوں گی۔ وزارتِ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں 20 مارچ سے 6 اپریل تک ہوں گی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ ہوا تھا اور یہ 33 سال بعد پہلی بار ہوا تھا جب اسلامی اور عیسوی ماہ کا آغاز ایک ہی تاریخ کو ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل