Thursday, March 13, 2025
 

مالی مشکلات کے باعث جلیبیاں بیچنے پر مجبور فٹبالر کو وزیراعظم نے امدادی چیک دیدیا

 



مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے طلب کیا اور ان سے خصوصی ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں کوچ بھرتی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد ریاض بچوں کوٹریننگ دیں گے، ریاض جیسےلوگ ہمارا سرمایہ ہیں، ہم اس کو ضائع نہیں کرنا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے فٹبالر محمد ریاض نے مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنا شروع کردی، ان کی جلیبی فروخت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تو وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس طلب کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی فٹبالر محمد ریاض گزر بسر کیلئے جلیبیاں بیچنے پر مجبور رپورٹ کے مطابق محمد ریاض ایشین گیمز، سیف گیمز، یوتھ چیمپئنز شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے قومی ٹیم کی نمائنگی کرتے ہوئے درجنوں انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔ محمد ریاض ڈپارٹمنٹس کی بندش اور فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں، محمد ریاض کے الیکٹرک کی ٹیم سے فٹبال کھیلا کرتے تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل