Loading
مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی فوج نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور فجر کی نماز کے لیے جمع فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا۔ الجزیرہ عربی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام، مسجد اقصیٰ کے صحن میں گھس کر نمازیوں کو ہراساں کیا۔ قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینیوں پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں، تاکہ وہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں عبادت نہ کر سکیں۔ فلسطینی عوام کی عبادات میں رکاوٹ ڈالنے اور ان کے مقدس مقامات کی بے حرمتی پر عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل