Loading
پاکستان نے صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ہے۔ آئی ایم ایف شرط کے تحت پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ویڈیو نگرانی کے لیے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اشیاء کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی، اس کے لیے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ قائم ہوگا۔ ایف بی آر کو پیداوار کے بارے میں رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا، پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکے قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔ ایف بی آر کے مطابق مانیٹرنگ کے بغیر مال فیکٹری سے نہیں نکل سکے گا، کاروباری احاطے میں پروڈکشن مانیٹرنگ کے آلات لائسنس یافتہ وینڈر کے ذریعے نصب ہوں گے۔ مجاز وینڈر ٹیکنالوجی کو وقتا فوقتاً اَپ گریڈ بھی کرے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل