Loading
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر لیگی رہنما شبیر احمد عثمانی کو سیفران کا بھی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دو روز قبل ملاقات کے دوران شبیر احمد عثمانی کو امور سیفران کی ذمے داریاں سونپنے سے آگاہ کیا۔ شبیر احمد عثمانی اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے امور کے کوآرڈینیٹر تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم کی ہدایت پر شبیر احمد عثمانی کو آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے ساتھ امور سیفران کے کوآرڈینیٹر کا نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ اس موقع پر شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ وزیراعظم کامشکور ہوں ،انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل