Loading
بالی وڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے سلمان خان کے ساتھ انداز اپنا اپنا ٹو بنانے کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا ہے اور اپنے مداحوں کو خوش خبری سنادی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بالی وڈ ہیرو عامر خان نے کہا کہ انداز اپنا اپنا ٹو تو ہم سب چاہیں گے کہ بنے اور راجی جی کو ہم نے کہا کہ اسکرپٹ پر کام کریں۔ عامر خان نے کہا کہ جیسے ہی اسکرپٹ تیار ہوتا ہے میں اور سلمان ضرور کام کرنا چاہیں گے اور میرے خیال میں شائقین بھی دیکھنا چاہیں گے۔ بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکرپٹ پر راجی جی ابھی کام کر رہے ہیں اور جیسے ہی اسکرپٹ تیار ہوگا پھر ہم ضرور کام کرنا چاہیں گے۔ سلمان خان سے ملاقات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ملے تھے، بہت دنوں کے بعد ملے اور یہ ایک شان دار ملاقات تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل