Loading
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو اور کسٹم افسران کی گریڈ21 سے 22 میں ترقی کے عمل پر عائد حکم امتناع ختم کرتے ہوئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی اور ایک ماہ میں ترقیوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحق نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار کی کوشش کے نتیجے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف بی آر نے 13مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت کسی بھی افسر کو زیادہ سے زیادہ 90 دن کیلیے ایڈمن پول میں رکھا جا سکتا ہے۔ ایف بی آر کے وکیل کے مطابق موجودہ ترقیاتی سائیکل میں درخواست گزار کی ترقی متاثر نہیں ہوگی، مزید سماعت 16اپریل کو ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل