Loading
کراچی میں سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے، روزے کے وقت ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ فیصل پر واقع فیصل بیس کے قریب تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی کو روند دیا۔ حادث کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل تباہ جبکہ اُس پر سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ڈرائیور موقع پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہورہا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اُسے عوام پر پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔ مشتعل عوام نے گاڑی کو نقصان پہنچانے اور نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کردیا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل