Loading
ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ممتاز نے کہا ہے کہ انھیں اور اداکار ندیم بیگ کو بھارتی ہدایت کار راج کپور اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے۔ اداکارہ ممتاز نے ان خیالات کا اظہار لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کی جانب سے فنکاروں کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اداکارہ ممتاز نے ماضی کو یاد کتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں پاکستانی سینما بہت تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہماری کامیابی کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری بھی ہمیں کاپی کیا کرتی تھی اور ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔ ممتاز نے انکشاف کیا کہ بھارتی ممتاز فلم ساز راج کپور نے اپنی ایک فلم کے لیے مجھے اور ندیم بیگ کو کام کی آفر کی تھی۔ اداکارہ ممتاز نے مزید کہا کہ اس حوالے سے تمام معاملات طے پاگئے اور کوریوگرافر سروج خان بھی پاکستان آگئی تھیں۔ اداکاہ ممتاز نے بتایا کہ پھر دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے اور ہمیں بھارت جانے کی اجازت نہیں مل سکی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل