Loading
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا اٹک پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ ارسلان کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ بی سجاد خان نے بتایا کہ حادثہ منی ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ جمعے کی صبح پیش آیا تھا جس میں ایک ہی سڑک پر دوطرفہ ٹریفک کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار اور منی ٹرک آمنے سامنے آگئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے منی ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ متوفی ارسلان اتحاد کالونی کا رہائشی تھا جس کی جمعے کی شام نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ دریں اثنا سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی انٹر چینج کے قریب دو کاروں کے درمیان تصادم میں ایک کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لیجایا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل