Friday, April 04, 2025
 

کچھ لوگ اگر ہمارے ملے ہیں تو اچھی بات ہے، علی محمد خان

 



رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کچھ ایشوز کافی عرصے سے آرہے ہیں، کچھ لوگ اگر ہمارے ملے ہیں تو اچھی بات ہے، کل پھر نہیںچھوڑاہماری پولیٹیکل لیڈرشپ کو یہ بہت غلط ہے، اس سے ماحول ٹھیک نہیں ہو گا.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کی بات کرتی ہے پھر میٹنگز میں بلاتی ہے اور پھر یہ سارا کچھ ہوتا ہے، ظاہر ہے کہ حکومت کی آشیر باد کے بغیر تو یہ ممکن نہیں ہے یا جو بھی طاقتور حلقے ہیں.  ماہر معیشت خاقان نجیب نے کہاکہ پچھلے سال امریکا کے ساتھ ہماری ٹریڈ کا اوور آل حجم سات ارب ڈالر تھا، اس میں سے ہماری پانچ ارب ڈالر کی ایکسپورٹ تھی اور وہاں سے دو ارب ڈالر کی امپورٹ تھی، ستر فیصد ایکسپورٹ ٹیکسٹائل کی ہے، باقی لیدر گڈز، سرجیکل آلات، فوڈ اینڈ ایگریکلچر، قالیں رگز کی ہے، امریکا سے ہم نے زیادہ کاٹن منگوائی، کچھ اسپیئر پارٹس اور کچھ انجنیئرنگ گڈز وہاں سے آئیں، یہ ہمارا اوور آل ٹریڈ کا حجم ہے.  بجلی کی قیمتوں میں کمی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ایک تو یہ ہے کہ سترہ فیصد آپ کا بل اور سترہ فیصدجو ہے وہ مینوفیکچرر کا بل یعنی جو B3 انڈسٹریل استعمال کرتا ہے بجلی، یہ کیٹیگری ہے وہ کم ہو کر 34 روپے ہو گیا ہے، آپ کا بل 37 روپے پر آ گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل