Loading
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کی آپس میں لڑائی ہوگئی جب کہ پارلیمانی پارٹی ارکان کی موجودگی میں شاہد خٹک اور شیریار افریدی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ شاہد خٹک خیبر پختونخواہ معدنیات قانون سازی کا دفاع رہے تھے، شہریار افریدی نے اپنا نقطہ نظر پارلمانی رہنماؤں کے سامنے پیش کیا۔ زرائع کے مطابق شاہد خٹک نے کہا کہ اپ لوگ دہرا معیار رکھتے ہیں علی امین کے سامنے بھی یہی باتیں کریں، یہاں موقف دے رہے ہیں علی امین کے سامنے بھی معاملات کو رکھیں وہاں تو خاموشی رہتے ہے۔ ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی نے کہا کہ آپ نام لو، کون خاموش رہتا ہے اور کس کا دہرا معیار ہے ، آپ ہی ہیں جو ایسا انداز اپناتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل