Loading
شہرقائد میں میٹرک کا امتحان دینا طالبات کومہنگا پڑگیا جب کہ لیاقت آباد میں واقع کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد تھانے کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگزچوری ہو گئے، میٹرک کی طالبات امتحان دینے صبح پہنچیں، بیگ جمع کرائے اورامتحان دینے بیٹھ گئیں۔ پیپرختم ہونے کے بعد جب دیکھا تو ان کے بیگ غائب تھے، بیگز میں موبائل فونز، قیمتی سامان اوررقم بھی موجود تھی۔ متاثرہ طالبات کے مطابق اسکول انتظامیہ نے طالبات کی مدد کرنے سے انکارکردیا جس پرمتاثرہ طالبات اوروالدین کا اسکول کے باہر احتجاج شروع کردیا۔ متاثرہ طالبات اوروالدین نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے چوری شدہ بیگزبرآمد کرنے کا مطالبہ کیا جب کہ اس حوالے سے جب متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لاعملی کا اظہار کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل