Loading
آئیسکو نے سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں 9 روپے فی یونٹ، تھری فیز پیک آور اور فکس چارجز میں اضافہ مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا میں آئیسکو کی ملٹی ائیر ٹیرف کے سالانہ ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی، آئیسکو نے 9 روپے کا اضافہ مانگ لیا، فکس چارجز میں اضافہ بھی درخواست میں شامل ہے۔ آئیسکو نے نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے اور 3 فیز پیک آور میں اضافے کی بھی سفارش کر ڈالی۔ نیپرا اتھارٹی آئیسکو کی طرف سے دی گئی تفصیلات پر برہم ہوگئی اور آئیسکو چیف سے پوچھے گئے سوالات پر ملے جوابات غیر تسلی بخش قرار دے دیے۔ ممبر سندھ رفیق احمد شیخ نے آئیسکو کی دوبارہ سماعت رکھنے کی سفارش کردی اور کہا کہ آئیسکو چیف کی نااہلی پر فوری طور پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے، سی ای او آئیسکو اتنی بڑی کمپنی چلانے کے اہل نہیں۔ ممبر رفیق شیخ نے کہا کہ آئیسکو پہلے ہی نجکاری کی فہرست میں ہے اور اوپر سے یہ نااہلی کیسے برداشت ہوگی؟ ہمیں آئیسکو صارفین کا خیال ہے لیکن آئیسکو اعلیٰ سطح کی انتظامیہ کی نا اہلی پر افسوس ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل