Loading
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے پرائیوٹ عازمین حج کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ وزیراعظم نے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے پرائیویٹ عازمین حج کے مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ نجی سطح پر جانے والے عازمین کی حج ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فوری طور پر وزارت خارجہ سے عازمین حج کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں حج گروپ آرگنائزر کے نمائندہ وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے مولانا کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی عازمین حج کے مسائل حل کیے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل