Friday, April 18, 2025
 

کراچی: گلی سے گزرنے والی لڑکی پر آوارہ کتوں کا حملہ

 



کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گلی سے گزرنے والی کمسن لڑکی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن حدید میں کمسن لڑکی گلی سے گزر رہی تھی کہ دو آوارہ کتوں نے اس کا تعاقب کیا اس دوران تیسرا چھوٹا کتا بھی بھگتا ہوا دکھائی دیا۔ دونوں بڑے آوارہ کتوں نے لڑکی کو گھیرے میں لے لیا اس دوران کمسن لڑکی کتوں سے بچنے کے لیے کوششیں کرتی ہوئی دکھائی دی جبکہ ایک آوارہ کتے نے لڑکی پر حملہ بھی کیا تاہم وہ محفوظ رہی۔ اس دوران گلی سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے بچی کو آوارہ کتوں کے چنگل سے بچایا اور کتوں کو بھگا کر لڑکی کو محفوظ طریقے سے گلی بھی پار کرائی ۔ مذکورہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔ شہر میں ایک جانب آوارہ کتے نہ صرف موٹر سائیکل سواروں کا بھونکتے ہوئے ان کا تعاقب کرتے ہیں اور اس دوران موٹر سائیکل سوار بدحواسی میں گر بھی جاتے ہیں تو دوسری جانب گلیوں اور محلوں میں آوارہ کتوں کی بہتات کی وجہ خواتین اور کمسن بچوں کا گھروں سے باہر نکلنا بھی محال ہوگیا۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں سے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لیے حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ شہری کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے محفوظ رہے سکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل