Loading
ڈونلڈ ٹرمپ کے دنیا بھر سے تجارتی جنگ چھیڑنے کے دوران ایک اچھی خبر یہ ہے کہ خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 60.12 ڈالر فی بیرل پرآن گری ہے۔ یہ کمی فی بیرل 14 ڈالر بنتی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 31 مارچ کو 74.74 ڈالر فی بیرل تھا جو یکم اور2 اپریل تک 74.95 ڈالرفی بیرل تک جا پہنچا تھا۔ تاہم اس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے جو کم ہوتے ہوتے 74.74 ڈالر سے کم ہو کر 60.12 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں فی لٹر پیٹرول کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے کی کمی ہوسکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل