Friday, April 18, 2025
 

ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی میں اپنی تیاریوں کو آغاز کر دیا

 



ایچ بی ایل پی ایس ایل10 کے لیے  ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی میں اپنی تیاریوں کو آغاز کر دیا۔ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے جانے والے لیگ کے دوسرے میچ  میں ملتان سلطانز کی ٹیم  کراچی کنگز کا مقابلہ کرے گی۔ ملتانز سلطانز  نے کپتان  محمد رضوان کی قیادت میں تربیتی سیشن میں  مشقیں کیں۔نیشنل اسٹیڈیم کےحنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔ تمام دستیاب کھلاڑیوں نے  گرم موسم  میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے گرمی کی شدت کے سبب تیسرے دن بدھ کو اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔کھلاڑیوں نے تیز دھوپ میں   پریکٹس کی بجائے  آرام کو ترجیح دی۔دریں اثنا  جمعرات سے  دونوں ٹیمیں باضابطہ  مشقوں کا آغاز کریں گی۔ کراچی کنگز کے نامزد کپتان نامور آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر جمعرات کو پاکستان پہنچ کر ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔ واضح رہے کہ  پی ایس ایل 10 میں کرچی میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔گروپ مرحلہ کے ان میچز میں  ہوم ٹیم کراچی کنگز حریف ٹیموں کا مقابلہ کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل