Friday, April 18, 2025
 

لاہور: سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

 



لاہور کے علاقے مصظفی ٹاؤن میں سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق مہوش نامی خاتون کو اس کے شوہر، دیور اور دیورانی نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، خاتون نے واقعہ کا مقدمہ اپنی مدعیت میں تھانہ مصطفی ٹاون میں درج کروایا تھا۔  خاتون 5 دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی، لاہور پولیس نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ میں دفعہ 302 شامل کرلی۔ حکام نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل