Loading
بانی چیئرمین تحریک انصاف سمیت تمام ملزمان کے خلاف نو مئی GHQ حملہ کیس سماعت آج ہوگی، عدالت نے آج 12 گواہان کو طلب کررکھا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج بدھ کو کریں گے۔ یہ کیس گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لٹکا ہوا ہے،عدالت نے 2 سرکاری گواہان مجسٹریٹ مجتبی الحسن اور سب انسپکٹر ریاض کو 5 ویں بار طلب کیا ہے۔ گواہوں کے پیش نہ ہونے کی صورت میں سماعت ضلع کچہری عدالت میں ہوگی، آج کے لئے تمام ملزمان تفتیشی ٹیم کے بھی سختی کے ساتھ طلبی کی گئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید ،عمر ایوب خان ،شبلی فراز بھی پیش ہونگے۔ جی ایچ کیو گیٹ ون حملہ کیس میں 119 گواہ ہیں 25 کے بیان ریکارڈ ہوچکے ہیں ،ابھی تک کسی بھی اہم گواہ پر جرح نہیں ہوسکی۔ بانی چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ نے بتایا کے اج جیل ٹرائل مشکل ہے،ہم نے سانحہ 9 مئی کے پنجاب بھر کے تمام مقدمات ایک ساتھ ایک جج کے پاس ٹرائل کرنے کی درخواست دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل