Loading
پی ایس ایل 10 میں شریک کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی آج (پیر کی شب) پاکستان واپس آ جائیں گے۔ یہ غیر ملکی کر کٹرزسیر و تفریح کیلئے پاکستان سے دبئی گئے تھے، ان میں کپتان ڈیوڈ وارنر، بین میکڈرموٹ، ٹم سیفرٹ، جیمز وینس، کین ولیمسن، محمد نبی شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے ان کھلاڑیوں کو تھکاوٹ دور کرنے کیلئے دبئی بھیجا تھا، پاکستان واپسی پر غیر ملکی کھلاڑی یکم مئی کو اپنے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف مقابلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ کراچی کنگز نے اپنے چھ میں سے تین میچ جیتے اور تین ہارے ہیں، کراچی کنگز کے چھ میچز میں چھ پوائنٹس ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل