Monday, April 28, 2025
 

مودی سرکار کی ایما پر نیویارک میں احتجاج پاکستانیوں نے ناکام بنا دیا

 



مودی سرکار کی ایما پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہندوستانیوں کا ٹائمز اسکوائر نیویارک میں احتجاج محب وطن پاکستانیوں نے ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ نام نہاد احتجاج سرحدی دہشتگردی  کے خلاف پہلے سے طے شدہ تھا، بھارت کے اس احتجاج کے پیشِ نظر پاکستانیوں کی کثیر تعداد ٹائمز اسکوائر پہنچ گئی۔ ذرائع نے کہا کہ بھارت کے اس احتجاج کو پاکستانی تارکین وطن اور مقامی افراد نے ناکام بنا دیا، بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے  سیکڑوں پاکستانی یوٹیوب چینلز  کو بھارت میں بند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار کا ایجنڈہ بھارتی عوام کو سچ سے دور  رکھ کر ہندوتوا کو فروغ دینا ہے۔     

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل