Tuesday, April 29, 2025
 

پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر بھارتی چینلز پر پابندی عائد

 



پہلگام واقعے کے بعد پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ حالات کے تناظر میں پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر بھارتی چینلز پر پابندی لگ گئی۔ کے آر ٹی ایی نیوز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم آفس کی جانب سے بھارتی میڈیا کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مودی نے بھارتی میڈیا کو پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو شو میں مدعو کرنے سے روک دیا جبکہ پاکستانی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو شو میں مدعو کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ گزشتہ روز احمد حسن عربی نے ارباب گوسوامی کے شو میں تلخ حقائق بیان کیے، احمد حسن عربی کا جرأت مندانہ بیان بھارت سے ہضم نہ ہو سکا۔ اس صورتحال میں بھارتی میڈیا سے جڑے تلخ حقائق سے پردہ اٹھ گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل