Loading
سکھوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے نریندر مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا اور اس پر جوتے بھی مارے۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف اقدامات کے ساتھ ساتھ خطے کا امن خراب کرنے کی بھارتی کوششوں کے خلاف دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔ مودی سرکار نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مخالفین کا جینا اجیرن کردیا ہے اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے روایتی ہٹ دھرمی کے ساتھ متنازع اقدامات کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ بھارت کی انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کے فیصلوں کے خلاف نہ صرف مقبوضہ کشمیر اور بھارت بلکہ دنیا بھر میں آواز بلند ہو رہی ہے۔ اسی سلسلے میں سکھوں نے لندن میں مودی کی نفرت اور ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لندن میں ہونے والے مظاہرے میں سکھوں نے بھارتی پرچم اور مودی کی تصویر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ احتجاج کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا ۔ سکھوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر بھارتی حکومت کی ایما پر ہونے والے احتجاج کا بہترین جواب دیتے ہوئے اپنے بھارت مخالف جذبات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ شرکا نے بھارتی مظاہرے کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل