Loading
سعودی عرب میں ایک شہری کو سوشل میڈیا کے ذریعے دھوکا دہی کے تحت پیسے بٹورنے کے لیے غیرقانونی حج آپریشن قائم کرنے کی پاداش میں ایک سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ملزم کو مجرمامہ کام سے جڑی رسیدیں رکھنے پر کریمنل کورٹ میں پیش کیا۔ عدالت نے ابتدائی فیصلے میں ملزم کو ایک سال قید اور 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا اور مجرمانہ کارروائی میں استعمال ہونے والی ڈیوائسز اور دیگر آلات بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ استغاثہ نے کہا کہ جعلی حج آپریشن قائم کرنا سنگین جرم اوراس کی سزا قید ہے اور حج سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اسی طرح حج سیکیورٹی فورسز نے 36 ایسے افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو درست اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل