Saturday, June 07, 2025
 

کراچی، کیماڑی مسان چوک کے قریب فائرنگ، خاتون اور نوعمر بچوں سمیت 4 افراد زخمی

 



شہر قائد میں کیماڑی کے علاقے مسان چوک عمر خان روڈ کے قریب فائرنگ سے خاتون اور نوعمر بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جیکسن پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 40 سالہ گل نسا زوجہ اسلم ، 21 سالہ حسن ولد منور ، 14 سالہ فاطمہ دختر سلیم اور 11 سالہ ایان ولد ریاض کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی معلوموت کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔  تاہم پولیس زخمیوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل