Tuesday, July 01, 2025
 

لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 3 سیاح ناران میں برفانی تودا گرنے سے جاں بحق

 



خیبرپختونخوا میں ضلع مانسہرہ کے علاقے ناران میں برفانی تودا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناران میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں میں 42 سالہ طاہر محمود، ان کا بیٹا 13 سالہ ابوبکر اور ابوبکر کے ماموں زاد بھائی 22 سالہ طیب شفیق شامل ہیں، تینوں سیاح حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد گنج بازار مغلپورہ لاہور کے رہائشی تھے اور تینوں افراد سیر و سیاحت کے سلسلے میں ناران گئے تھے۔   ناران میں طاہر ان کا بیٹا ابوبکر اور طیب گلیشیئر کے قریب تصویریں بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک وہ گلیشیئر میں دب گئے تاہم تینوں افراد کو گلیشیئر سے نکال لیا گیا ہے۔ حادثے میں جان کی بازی ہارجانے والے سیاح طیب شفیق کے والد نے بتایا کہ اگلے 10 سے 12 گھنٹوں میں لاشیں لے کر لاہور پہنچیں گے۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/691956830311974  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل