Loading
حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میٹا آوازوں کی نقل کرنے والے معروف اے آئی پلیٹ فارم ’پلے اے آئی‘ کو خریدنے جارہا ہے۔ بلومبرگ کی جانب سے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹا صوتی کلوننگ سٹارٹ اپ ’پلے اے آئی‘ کو حاصل کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے مالکان سے بات چیت کر رہا ہے۔ اس اقدام کو میٹا کی اے آئی تحقیق کو مضبوط کرنے اور صارفین کیلئے خصوصیات کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹا کا مقصد اسٹارٹ اپ کی بنیادی ٹیکنالوجی خریدنا اور اس کے کچھ عملے کو اپنی موجودہ ٹیموں میں ضم کرنا ہے۔ پلے اے آئی صارفین کو مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز بشمول کسٹمر سروس میں استعمال کے لیے مختلف انسانی آوازوں کو نقل کرنے کے قابل بناتی ہے۔ کمپنی نے آج تک 23.5 ملین ڈالر کی فنڈنگ اکٹھی کی ہے جس میں 500 سٹارٹ اپس، کنڈرڈ وینچرز، ریس کیپیٹل، 500 گلوبل اور سوما کیپٹل شامل ہیں۔ میٹا فی الحال اپنے پلیٹ فارمز پر مواد تخلیق کرنے والوں کو اپنے چیٹ بوٹس تیار کرنے کی اجازت دیتا ہے اور اس نے حال ہی میں اپنے میٹا اے آئی اسسٹنٹ میں ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز بھی شامل کیے ہیں۔ وائس کلوننگ فرم کا حصول کمپنی کو اپنے تخلیقی ٹولز میں صوتی صلاحیتوں کو شامل کرنے کے قابل بنائے گا۔ اس حوالے سے میٹا نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ پلے اے آئی نے بھی فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل