Sunday, June 29, 2025
 

قصور؛ کمیٹی کی رقم لینے آئی خاتون کیساتھ اجمتاعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار

 



چاندنی چوک میں کمیٹی کی رقم لینے آئی خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق شہزادی نامی خاتون چاندنی چوک کے رہائشی آصف نامی شخص کے پاس کمیٹی کی رقم لینے گئی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم آصف نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو نشہ آور مشروب پلا دیا، جس کے بعد آصف اور اسکے دو نامعلوم دوستوں نے شہزادی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہوش میں آنے پر ملزمان نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن نے شہزادی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم آصف کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیہ شہزادی اور ملزم کے مابین پرانے روابط ہیں جبکہ معاملہ لین دین کا لگتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل