Loading
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہلال نامی شہری کے پاس وردی نہ وسائل لیکن وہ جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جذبے کے تحت ڈوبنے والے شہریوں کی زندگیاں بچاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محمد بلال بغیر کسی عہدے، تنخواہ یا سرکاری حیثیت کے جان جوکھوں میں ڈال کر لوگوں کو بچاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو آپریشز کے دوران جو کردار ادا کرتے ہیں، وہ قابلِ تعریف ہی نہیں، قابلِ تقلید بھی ہے، سانحہ سوات کے دورا بھی انسانیت اور ہمت مظاہرہ کرنے والا بلال لوگوں کی مدد کرتا رہا۔ محمد ہلال کی لوگوں کی مدد کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے باہمت نوجوانوں کو صرف داد نہیں، مستقل روزگار اور سرکاری ریسکیو ٹیم کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔ صارفین نے کہا کہ یہ وقت صرف تعریف کا نہیں، اقدام کا ہے ایسے نوجوان ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں! سلام بلال، تم پاکستان کے اصل ہیرو ہو۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل