Tuesday, July 01, 2025
 

پاکستان کے ویانا میں نمائندے کامران اختر یو این صنعتی ترقیاتی بورڈ کے 53ویں اجلاس کے صدر منتخب

 



پاکستان کے ویانا میں مستقل نمائندہ کامران اختر کو اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی بورڈ یونیڈو کے 53ویں اجلاس کا صدرمنتخب کرلیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ویانا اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل نمائندہ کامران اختر کو یونیڈو کے 53ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیاہے۔ انہوں ںے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ اور کثیرالجہتی سفارت کاری میں ہماری قیادت کا اعتراف ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے نظام میں اہم کردار ادا کرتا رہتا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کے لیے پُرعزم ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل