Tuesday, July 01, 2025
 

عافیہ کیس، امریکا میں حکومت کے فریق نہ بننے کی وجوہات طلب

 



اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں امریکی عدالت میں فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کرلیں. اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی.  ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے امریکا میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،جسٹس سردار اعجاز اسحق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ یہ فیصلہ کس وجہ سے کیا گیا اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہی فیصلہ کیا گیا ہے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ جب حکومت یا اٹارنی جنرل کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو اس کی وجوہات بھی ہوتی ہیں،بغیر وجوہات کے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا. عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر وجوہات سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے، کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل