Tuesday, July 01, 2025
 

لاہور، سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

 



پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے کے بارے میں ابتدائی رپورٹ بھی موصول ہوگئی جس کے مطابق  لاہور، سمیت پنجاب کے دیگر  علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ قصور اوکاڑہ شیخوپورہ مرید کے اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔   زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق  لاہور زلزلہ محور لاہورسے25 کلومیٹر دور ساؤتھ  تھا، لاہور میں زلزلے کی گہرائی ساڑھے 14 کلومیٹر زیر زمین بتائی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل