Loading
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا۔ ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے میچز ہوں گے یا وہ بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے، اس کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔ پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری سے ممکنہ اسکواڈ کااعلان جلد متوقع ہے۔ لیگ اسپنر شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے، ذرائع کےمطابق شاداب خان کے کندھے میں تکلیف ہے اور ہوسکتا ہے کہ اس کی سرجری کی ضرورت پڑے۔ کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سےمنتخب کردہ اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کےخلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ سات جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا، مائیک ہیسن چھ جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔ قومی ٹیم سولہ جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی، جہاں بیس،بائیس اور چوبیس جولائی کو میچز شیڈول ہے، اس کے بعد ٹیم امریکہ روانہ ہوجائے گی۔ جہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچزشیڈول ہیں، اس کے بعد ون ڈے میچز امریکہ میں طے ہیں۔ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز بورڈ سے ون ڈے میچز ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی درخواست کررکھی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل