Tuesday, July 01, 2025
 

پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 328 رنز سے شکست دے دی

 



پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 328 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ بلاوائیو میں 28 جون سے شروع ہونے میچ کے چوتھے روز زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقا نے زمبابوے کو جیت کیلئے 537 رنز کا ہدف دیا تھا۔  جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز 418/9 پر ڈکلیئر کی تھی جبکہ دوسری اننگز میں افریقی ٹیم 369 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 251 اور دوسری اننگز میں 208 رنز بناسکی۔ پہلی اننگز میں 153 رنز بنانے والے جنوبی افریقا کے لوہان ڈری پریٹوریس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی کے درمیان بلاوائیو میں ہی کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل