Tuesday, July 01, 2025
 

اسرائیلی فوج کیخلاف نعرے لگانے پر برطانوی گلوکاروں کے امریکی ویزے منسوخ

 



برطانیہ میں ایک موسیقی کے فیسٹیول کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے لگانے اور فلسطین کی حمایت کرنے پر امریکی حکومت نے مشہور برطانوی میوزک بینڈ Bob Vylan کے اراکین کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق، ہفتے کو ہونے والے گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں بینڈ کے گلوکار نے اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطین کی آزادی کی حمایت کی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ: "گلاسٹنبری میں نفرت انگیز تقاریر اور نعرے بازی کے بعد Bob Vylan کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ جو غیرملکی نفرت اور تشدد کو فروغ دیتے ہیں، انہیں امریکا میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔" برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی نے بھی تسلیم کیا کہ بینڈ کی پرفارمنس کے دوران لائیو نشریات روک دینی چاہیے تھیں۔ نشریات میں واضح طور پر گلوکار کو یہ نعرے لگاتے ہوئے سنا گیا: "مرگ بر آئی ڈی ایف "  "دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہو کر رہے گا"۔ Yeaaaaah Bob vylan #FreePalestine pic.twitter.com/NGqmjr1iBA — Jasmine ???? (@_jasminehahn) June 28, 2025 یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں فلسطینی حامی آوازوں پر دباؤ اور سنسرشپ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل