Loading
ایران کے ساتھ جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پہلی دوبدو ملاقات 7 نومبر کو واشنگٹن میں ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اس ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم سے ایران کی صورتحال اور شام سے تعلقات پر بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فلوریڈا کے ایک حراستی مرکز کے دورے کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ خیال رہے کہ نیتن یاہو کا یہ دورہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں امریکا کا تیسرا دورہ ہوگا۔ جس سے ان کی صدر ٹرمپ کے ساتھ دوستی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اسٹریٹجک امور رون ڈرمر اس دورے کے انتظامات کے لیے ان دنوں واشنگٹن میں امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے شام پر عائد امریکی اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل شام کے درمیان تعلقات بحال ہوجائیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل