Loading
غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے بچنے کی کوشش کرتا ہوا ایک فلسطینی سائیکل سوار نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ الجزیرہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک عمارت زمیں بوس ہو جاتی ہے۔ عین اسی لمحے ایک فلسطینی نوجوان اپنی سائیکل پر اس جگہ سے گزر رہا ہوتا ہے اور ملبے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن جھٹکے سے گر پڑتا ہے۔ ویڈیو کے اگلے حصے میں ہر طرف دھواں چھا جاتا ہے اور نوجوان کی حالت واضح نہیں ہو پاتی۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شمالی غزہ کے علاقے ابو اسکندر میں کیا گیا تھا، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ متاثرہ نوجوان محفوظ رہا یا زخمی ہو گیا۔ Video shows a Palestinian on a bicycle trying to escape falling debris caused by an Israeli air strike on a residential building in the Abu Iskandar area in northern Gaza. pic.twitter.com/abOWrIZ4sV — Al Jazeera English (@AJEnglish) June 29, 2025 یہ ویڈیو فلسطینی عوام کی مشکلات اور اسرائیلی جارحیت کی شدت کو دنیا کے سامنے لانے کا ذریعہ بن گئی ہے، اور سوشل میڈیا پر شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل