Tuesday, July 01, 2025
 

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات مین تین افراد زخمی

 



شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری سیکٹر 53 ڈی میں فائرنگ سے 15 سالہ مظفر شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مظفر کو سر پر گولی لگی ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالوی اسلام چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ ڈاکس پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 52 سالہ محمد حسین کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی گئی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا ڈیفنس فیز 6 نشاط کمرشل اسٹریٹ نمبر 17 کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ فرمان کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل