Loading
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر آفس نے ایک روز میں 1 کھرب 84 ارب اور 70 کروڑ روپے ٹیکس کی ریکارڈ وصولی کی ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ایل ٹی او کراچی کی ماہ جون 2025 میں تاریخی کارکردگی رہی اور صرف ایک دن میں 184.7 ارب روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولی ہوئی۔ ایل ٹی او کراچی کی جون میں مجموعی ٹیکس وصولی 449.05 ارب (4 کھر 49 ارب اور 50 کروڑ) روپے تک جا پہنچی اور یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد اضافی ہے۔ ایف بی آر اعلامیے کے مطابق اس تاریخی اور ریکارڈ وصولی کے ساتھ مالی سال 2024-2025 کا شاندار اختتام کو پہنچا۔ مجموعی طور پر ایل ٹی او کراچی نے مالی سال 2024-25 کے اختتام پر 3.256 کھرب روپے سے زائد کی وصولی کر کے 29 فیصد اضافی ریونیو حاصل کیا۔ ایف بی آر نے ریکارڈ کارکردگی پر ایل ٹی او کراچی کی پروفیشنل ٹیم کو خراجِ تحسین کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل