Loading
فیفا کلب ورلڈ کپ میں ہیری کین نے عمدہ کھیل کی بدولت بائرن میونخ کو کوارٹر فائنل کا ٹکٹ دلوا دیا۔ جرمن کلب نے رائونڈ 16 میں فلیمنگو کو 2-4 سے شکست دی، انگلش اسٹار نے کھیل کے نویں اور 73 ویں منٹ میں گیند کو جال کے سپرد کیا۔ چھٹے منٹ میں حریف پلیئر ایرک پلگار نے اون گول کرکے جرمن ٹیم کا کھاتہ کھولا، چوتھا گول لیون گوریٹزکا نے 41 ویں منٹ میں شاندار لانگ رینج کک سے کیا۔ ناکام سائیڈ کا خسارہ جیرسن اور جورجینو نے کم کیا، بائرن اب پی ایس جی کا سامنا کرے گی جس نے راؤنڈ 16 میں انٹرمیامی کو 0-4 سے قابو کیا، لیونل میسی کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل